Tuesday, April 23, 2024

مردان : سکیورٹی گارڈ کی جرات نے کئی لوگوں کی زندگیوں کو بچا لیا

مردان : سکیورٹی گارڈ کی جرات نے کئی لوگوں کی زندگیوں کو بچا لیا
December 29, 2015
مردان(92نیوز)نادرا آفس کے سیکورٹی  گارڈ کی جرات نے خود کش حملہ آور کے  مذموم عزائم  کو مات دے دی مردان کے رہائشی پچاس سالہ پرویز نے اپنی جان دے کر مزید  کئی لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بننے سے بچا لیا۔ تفصیلات کےمطابق نادرا  آفس کاسیکورٹی گارڈدہشتگردوں کے سامنے ڈٹ گیا پینتالیس سالہ  پرویز نے اپنی جان کی بازی لگا دی لیکن خودکش بمبارکودفتر میں آنے نہیں دیا۔ پرویز نے اپنی زندگی قربان کرکے بہادری کی ایک نئی مثال قائم کی  ان کے خاندان کو پرویز کی قربانی پر فخر ہے۔ کئی کلو باردو سے لیس  خود کش حملہ آور  نے  نادرا  کے دفتر میں  داخل ہونے کی کوشش کی  تو سیکورٹی گارڈ پرویز نے اسے دروازے  پرہی قابو کرلیا دونوں میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی اور اسی دوران دھماکا ہوگیا۔ دہشت  گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جانے والے  پرویز پانچ بچوں کے باپ اور مردان کےرہائشی تھے۔ سابق فوجی پرویز نے کئی قیمتی جانیں بچا کر جوان مردی کی عظیم داستان رقم کر دی  وہ دس سال سے نادرامیں ملازم تھے۔