Friday, April 26, 2024

مردان : سٹی پولیس سٹیشن پر خودکش حملہ ناکام‘ بارودی مواد پھٹنے سے 11 زخمی

مردان : سٹی پولیس سٹیشن پر خودکش حملہ ناکام‘ بارودی مواد پھٹنے سے 11 زخمی
May 31, 2016
مردان (92نیوز) مردان میں سٹی پولیس سٹیشن پر خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس کی فائرنگ سے خودکش حملہ آور کی جیکٹ پھٹ گئی۔ دھماکے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق مردان کے سٹی پولیس سٹیشن پر خودکش حملہ اس وقت ناکام بنا دیا گیا جب تھانے کی جانب بڑھتے ہوئے خودکش بمبار کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے خودکش حملہ آور دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریبی پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا اور3 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور سائیکل پر آیا تھا۔ پولیس نے سائیکل میں نصب 5 کلو بارودی مواد کو بھی ناکارہ بنا دیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔