Friday, April 19, 2024

مرتضیٰ وہاب کے جھوٹ سے سندھ سرکار خود پریشان ہے ، خرم شیر زمان

مرتضیٰ وہاب کے جھوٹ سے سندھ سرکار خود پریشان ہے ، خرم شیر زمان
April 27, 2020

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ سے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ  مرتضيٰ وہاب کے جھوٹ سے سندھ حکومت خود  پریشان ہے، آئے روز مزدوروں کو فیکٹریوں سے نکالا جارہا ہے ، کئی مزدور تنخواہوں سے محروم ہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پر تنقید ان کے اعمال دیکھ کر کی جاتی ہے،  صنعتکاروں سے مبینہ بھتے کی بات پر سندھ حکومت کے وزراء پریشان نظر آرہے ہیں، ، کراچی میں برائے نام لاک ڈاؤن معاشی قتل کا سبب بن رہا ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سازشوں ، نوٹیفکیشن اور پریس کانفرنس پر سارے کام کررہی ہے،  پیپلزپارٹی کے وزراء خود ایک پیج پر نہیں ہیں،  کورونا کی صورتحال میں پی پی کے اندرونی اختلاف ظاہر ہونا افسوسناک بات ہے۔