Tuesday, April 23, 2024

مرتضی وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا

مرتضی وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا
August 6, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضٰی وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

صبح کے ایم سی ہیڈ آفس پہنچے، افسران نے استقبال کیا۔ مرتضٰی وہاب نے اجلاس کی صدارت کی۔ افسران کو بنیادی معاملات کے حوالے ڈائریکشن دی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انداز ہے کہ مسائل کے انبار ہیں۔ پچھلے چار پانچ برسوں میں مسائل حل ہی نہیں ہوئے۔ سڑکیں ٹوٹ گئیں ، پیچ ورک نہیں ہوا۔ کھمبوں پر لائٹ ہیں لیکن جلتی نہیں ہیں۔ بڑے پارکس بند ہیں ، انہیں کھولنے کی ضرورت ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شہریوں کو جتنا ریلیف دے سکتےہیں فوری دیں گے۔ شہریوں کا تعاون درکار ہے، ان کی مدد سے شہر میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنا پلان تیار کرنے کے بعد بتائیں گے کہ پالیسی کیا ہو گی۔ بنیادی کام یہ ہے کے تفریق کی سیاست ختم ہو، شہر کے مسائل حل ہوں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھالنے کے بعد مرتضٰی وہاب کی بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ملاقات میں شہر کی ترقی کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شہری مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی۔