Friday, April 26, 2024

مرتضیٰ جاوید عباسی اور محمد سجاد نے استعفے کس کو دیے ، معاملہ الجھ گیا

مرتضیٰ جاوید عباسی اور محمد سجاد نے استعفے کس کو دیے ، معاملہ الجھ گیا
December 24, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) لیگی رہنماؤں کے استعفوں نے کنفیوژن پیدا کر دی ، مرتضیٰ جاوید عباسی اور محمد سجاد کے استعفوں نے معاملہ الجھادیا ، استعفے کس کو دیے ، معاملہ الجھ گیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور محمد سجاد کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا ، مراسلے میں بتایا گیا کہ دونوں ارکان اسمبلی نے چودہ دسمبر کو استعفے اسپیکر کو بھجوائے۔
خبر منظر عام پر آئی تو پہلے مریم اورنگزیب نے وضاحت دی اور بتایا کہ استعفے اسپیکر نہیں بلکہ امیر مقام کے پاس جمع ہیں۔ امیر مقام نے یہ استعفے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو بھجوادیے ہیں۔
یہی نہیں پھر 92 نیوز سے گفتگو میں امیر مقام بھی وضاحتیں کرتے رہے اور اب تک پارٹی کے پاس جمع تمام استعفوں کے اعداد و شمار گنوا بیٹھے۔
یہ تردید اور تصدیق اپنی جگہ لیکن اگر استعفے اسپیکر قومی اسمبلی تک نہیں پہنچے تو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے دونوں رہنماوں کو تصدیق کے لیے کیوں طلب کیا؟، کیا کوئی پارٹی کے اندرونی معاملات کو باہر پہنچارہا ہے؟۔