Thursday, May 9, 2024

مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان نے استعفے جعلی قرار دیدیے

مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان نے استعفے جعلی قرار دیدیے
December 30, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ نون کے شیر استعفوں کے معاملے پر ڈھیر ہو گئے ، ارکان قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان سیکرٹری اسمبلی کے سامنے پیش ہوگئے، دونوں رہنماؤں نے اپنے استعفوں کو جعلی قرار دیتے ہوئے تصدیق سے انکار کردیا۔

مسلم لیگ ن کے ارکان کے استعفوں کی تصدیق سے انکار کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں استعفوں کا آڈٹ کرانے کا عندیہ دے دیا۔

 اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیرمین سینٹ سے ملاقات کی اور استعفوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔