Tuesday, April 23, 2024

مرتضیٰ بھٹو کی کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاکت کو 22 سال بیت گئے

مرتضیٰ بھٹو کی کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاکت کو 22 سال بیت گئے
September 20, 2018
کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقاربھٹو کے بڑے بیٹے مرتضیٰ علی بھٹو کی کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاکت کو آج 22 سال ہو گئے۔ میر مرتضیٰ بھٹو پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کے بڑے صاحبزادے اور بینظیر بھٹو کے چھوٹے بھائی تھے۔ مرتضی بھٹو 18 ستمبر 1954 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ 1977 میں اپنے والد کی حکومت کے خاتمے کے بعد مرتضیٰ بھٹو جلا وطن ہو گئے۔ انہوں نے جنرل ضیاءالحق کے مارشل لاء کیخلاف عالمی سطح پر مہم چلائی اور 16 سال جلاوطنی میں گزارے۔ مرتضیٰ بھٹو پاکستان میں متنازع کردار رہے ۔ اپنی بہن بینظیر بھٹو کے ساتھ بھی ان کے تعلقات زیادہ اچھے نہیں رہے۔ مرتضیٰ بھٹو طویل جلاوطنی کے بعد بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں پاکستان واپس آئے اور پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے نام سے علیحدہ سیاسی جماعت قائم کی۔ 1993 میں انہوں نے سندھ اسمبلی کا الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی ۔ مرتضیٰ بھٹو نے 1996 میں اپنی 42 ویں سالگری منائی لیکن 2 دن بعد 20 ستمبر کو کراچی میں اپنی رہائشگاہ کے قریب متنازع پولیس مقابلے میں مارے گئے۔