Thursday, March 28, 2024

مراکش میں برقعے کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد

مراکش میں برقعے کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد
January 11, 2017

رباط (ویب ڈیسک) بعض یورپی ممالک کے نقش قدم پر عمل کرتے ہوئے مسلم ملک مراکش نے بھی سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر ملک میں برقعے کی تیاری اور فروخت پر پابندی لگا دی۔ مراکش حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ برقع پر پابندی کا حتمی فیصلہ سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق اس فیصلے پر عمل رواں ہفتے سے شروع ہو جائے گا۔ اب برقع کی درآمد، مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ پر مکمل پابندی ہوگی جس پر ہر صورت عمل کرایا جائے گا۔