Wednesday, May 8, 2024

مراکش اسرائیل کو تسلیم کرنے والا چوتھا عرب ملک بن گیا

مراکش اسرائیل کو تسلیم کرنے والا چوتھا عرب ملک بن گیا
December 10, 2020

رباط (92 نیوز) مراکش اسرائیل کو تسلیم کرنے والا چوتھا عرب ملک بن گیا۔

دونوں ملک مکمل سفارتی تعلقات ، رابطے بحال اور براہ راست پروازیں شروع کرنے پر متفق ہو گئے۔ صدر ٹرمپ نے مراکش اور اسرائیل کے تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا آج ایک اور تاریخی بریک تھرو ہے، ہمارے عظیم دوست ممالک اسرائیل اور مراکش نے مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بدلے امریکا مغربی صحارا پر مراکش کےحق ملکیت کو تسلیم کرے گا۔ مغربی صحارا کے معاملے پر مراکش اور الجیریا کے درمیان کئی دہائیوں سے تنازعہ چلا آرہا تھا۔

اسرائیل مراکش معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات اور رابطے بحال ہو جائیں گے۔ براہ راست پروازیں شروع ہو جائیں گی۔ اسرائیلی شہری آزادی کے ساتھ مراکش آ جا سکیں گے۔ تل ابیب اور رباط میں سفارتخانے بھی کھولے جائیں گے۔