Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد: مرادسعید، جاوید لطیف کے جھگڑے کی تحقیقات کا باضابطہ آغاز

اسلام آباد: مرادسعید، جاوید لطیف کے جھگڑے کی تحقیقات کا باضابطہ آغاز
March 13, 2017

اسلام آباد (92نیوز) مراد سعید اور جاوید لطیف کے جھگڑے میں قصوروار کون؟ سپیکر قومی اسمبلی نے چھ رکنی تحقیقاتی کمیٹی کو چیمبر میں بلا لیا، سکیورٹی عملہ بھی ریکارڈ لے کر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مراد سعید اور لطیف جاوید کے جھگڑے کی تحقیقات کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے۔ کمیٹی نے تحقیقات کے حوالے سے سپیکر سے ویڈیو کلپس اور شواہد حاصل کر لئے ہیں جس کے بعد پارلیمانی تحقیقاتی کمیٹی کا غوث بخش مہر کی زیرصدارت اجلاس شروع ہو گیا۔