Monday, September 16, 2024

مراد علی کے دل کی مراد پوری ، نئے قائد ایوان منتخب

مراد علی کے دل کی مراد پوری ، نئے قائد ایوان منتخب
July 29, 2016
کراچی(92نیوز)مراد علی کے دل کی مراد پوری ہوگئی ہے اور وہ قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں جبکہ حتمی اعلان اسپیکر کچھ دیر میں کریں گے ۔ پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ اور تحریک انصاف کے خرم شیرزمان میں مقابلہ ہوا ہے جبکہ ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،مراد علی شاہ نے 88ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ سات بجے شام  کوگورنر ہاوس میں وزارت اعلی کا حلف اٹھائیں گے ۔