Friday, March 29, 2024

مراد علی شاہ کی سندھ اسمبلی میں دھواں دھار تقریر، پولیس افسران پر کڑی تنقید

مراد علی شاہ کی سندھ اسمبلی میں دھواں دھار تقریر، پولیس افسران پر کڑی تنقید
January 23, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی سندھ اسمبلی میں دھواں دھار تقریر کی، آئی جی سمیت سینئر پولیس افسران کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ایس ایس پی شکارپور کی وزراء کے خلاف رپورٹ کی شدید مذمت بھی کی۔ مراد علی شاہ بولے سندھ میں وہی افسر رہے گا جو صوبائی حکومت کی پالیسی پر چلے گا، پولیس میں کچھ کالی بھیڑیں بھی ہیں، میں نے انکوائری کا حکم دیا، آئی جی نے انکوائری رپورٹ دبالی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان کی سیکرٹ رپورٹ میں نے سوشل میڈیا پر دیکھی تھی، سیکرٹ کے اسپیلنگ غلط لکھے تھے، پتہ نہیں ایسے لوگ امتحان کیسے پاس کرلیتے ہیں؟ نالائق افسر نے ایک عزت دار رکن اسمبلی کیخلاف جعلی رپورٹ بنائی۔ وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ امتیاز شیخ اگر کرمنل ہے تو اسے گرفتار کیوں نہیں کیا، کیا میں نے تمہیں گرفتار کرنے سے روکا تھا؟، ہم قانون کے تحت چلے ہیں، سندھ کے لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے کہ ہم اپنی ٹیم کا انتخاب کریں۔ مزید بولے کہ  سعیدغنی سے جس نے انکوائری کرنی ہے آکر کرلے، آپ سعیدغنی کو بھی جانتے ہیں، امتیاز شیخ کو بھی۔