Monday, September 16, 2024

مراد علی شاہ کی بھٹوخاندان کے مزارپر عقیدت سے حاضری لیکن بابائے قوم کے مزار پر دعا کیلئے بھی ہاتھ نہ اٹھائے

مراد علی شاہ کی بھٹوخاندان کے مزارپر عقیدت سے حاضری لیکن بابائے قوم کے مزار پر دعا کیلئے بھی ہاتھ نہ اٹھائے
July 31, 2016
گڑھی خدابخش(92نیوز)سندھ کےنئےوزیراعلی مراد علی شاہ جب ذوالفقار علی بھٹوکے مزار پر پہنچے تو عقیدت چہرے سے پھوٹ رہی تھی اور ہاتھ بھی دعا کے لئے بلند ہوئے لیکن بابائےقوم کےمزارپرحاضری دی تو یوں لگا جیسے رسم ،کرسی سے بڑھ کر کچھ نہیں چہرہ بھی اترا اترا  اور دعا کے لئے ہاتھ بھی نہ اٹھائے ۔ تفصیلات کےمطابق مرادعلی شاہ  کےدل کی مرادپوری  ہوئی اور وہ سندھ کےوڈےسائیں بنے اپنے سیاسی بزرگوں کےمزارپرحاضری دےکرہی جناب کودلی سکون مل سکتاہے۔آپ خود دیکھ لیجئے پیپلزپارٹی کےبانی ذوالفقاربھٹوکےمزار پر جناب کاچہرہ خوشی سےتمتمارہاہے آنکھیں عقیدت سے چمک رہی ہیں اورگردن احسان کےبوجھ سے جھکی ہوئی  ہے یہ سب بہت اچھا ہے لیکن ایک روز پہلے کیا ہوا تھ ، نہ اپوزیشن نے احتجاج کیا نہ کسی نے ہڑتال کی کال دی نہ وفاق نے پیسے روکے۔ بابائےقوم اورپوری قوم کےمحسن قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گئے تھے تو اتنی بے دلی  چہرا بھی اترا اترا  ،انگ انگ سے بیزاری نمایاں رسم عہدہ سے بڑھ کر مرادعلی شاہ  کواس حاضری میں  کوئی دلچسپی نہیں۔ لگتاہےوہ شائدمجبوری سےاورمحض دکھاوےکےلئےکڑواگھونٹ بھرتےہوئےبابائےقوم کےمزارپرآگئےہیں۔