Wednesday, April 24, 2024

مراد علی شاہ کراچی کا کچرا اٹھانے کے لیے متحرک

مراد علی شاہ کراچی کا کچرا اٹھانے کے لیے متحرک
September 23, 2019
کراچی (92 نیوز) علی زیدی، ناصر شاہ، سعید غنی کی ناکامی کے بعد سندھ کے بڑے سائیں مراد علی شاہ کراچی کا کچرا اٹھانے کیلئے متحر ک ہوگئے، وزیر اعلیٰ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، کچرااٹھوایا لیکن شہریوں کے تحفظات دور نہ کرسکے، اپوزیشن نے تو حکومت کی کوششوں کو ڈرامہ قراردیدیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کلین کراچی مہم کے دوسرے روز مختلف علاقوں کا دورہ کیا،شہریوں سے انکے مسائل دریافت کیے ،کچرے کے ڈھیر دیکھے توحکام پر غصہ نکالتے رہے۔ مراد علی شاہ نے لیاری سے کوڑا اٹھانے اور تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا،مچھر کالونی بھی گئے۔وزیر اعلیٰ نے ڈی آئی جی سی آئی اے کے دفتر کے باہر کچرا دیکھ کر انہیں جھاڑپلائی، انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر اور ہاکس بے پر کھڑی خراب گاڑیاں بھی وہاں سے نکالنے کی ہدایت کی،ڈی ایم سی ویسٹ کو علاقے کی فوری صفائی کا حکم دیا۔ دوروز گزرنے کے باوجود ضلع غربی میں عملہ صفائی نہ پہنچ سکا،کچرے کے باعث مچھروں اور مکھیوں کی بہتات نے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیر اعلیٰ کی دوڑ دھوپ کو ڈرامہ قراردیدیا شہریوں کاکہنا ہے کہ حکومت صرف بڑی شاہراہوں کو صاف نہ کرے بلکہ گلی محلوں سے کچرا اٹھانے کی جانب بھی توجہ مرکوز کرے۔