Friday, April 26, 2024

مراد علی شاہ کا پھر مردم شماری کے نتائج پر تحفظات کا اظہار

مراد علی شاہ کا پھر مردم شماری کے نتائج پر تحفظات کا اظہار
April 8, 2021

کراچی (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پھر مردم شماری کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قانون کے مطابق مردم شماری کے نئے نتائج کی بنیاد پر ہی بلدیاتی الیکشن ہو سکتے ہیں۔ چھٹی قومی مردم شماری کے نتائج پر چاروں صوبوں کو تحفظات ہیں۔ ڈھائی سال گزرنے کے بعد بھی 5 فیصد سینسز بلاکس کا آڈٹ نہیں ہوا۔ پچھلے تین سال وفاق کے بھی ہیں۔ انہوں نے صوبے کو دیا کیا ہے۔

انہوں نے کہا صنعتکاروں کے تعاون سے ترقیاتی کام مکمل کر رہے ہیں۔ ڈھائی ارب روپے صنعتی ایسوسی ایشنز کو دئیے ہیں۔ صنعتی علاقوں کا انفراسٹریکچر بہتر کر رہے ہیں۔ مہران ہائی کا کام اگلے مالی سال میں مکمل ہو جائے گا۔ 530 ملین روپے کی لاگت سے لانڈھی صنعتی زون میں تین سڑکیں تعمیر کی ہیں۔ وزرا کو ہدایت کی ہے کہ صنعتی علاقوں کا دورہ کریں۔

مراد علی شاہ نے کہا یلو لائین منصوبے پر بھی کام ہو رہا ہے۔ 85 فیصد ریونیو وفاق دیتا ہے جو ہمیں نہیں مل رہا۔ ہمیں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہیئے جو علاقے کورونا سے متاثر نہیں انہیں مزید محفوظ کرنا ہے۔