Thursday, May 9, 2024

مراد علی شاہ نے کورونا پر وفاق کے اقدامات پر سوالات اٹھا دیئے

مراد علی شاہ نے کورونا پر وفاق کے اقدامات پر سوالات اٹھا دیئے
April 13, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا پر وفاق کے اقدامات پر سوالات اٹھا دیئے، کہتے ہیں کہ کیش دینے کیلئے لوگوں کو جمع کرنا ہے تو پھر لاک ڈاؤن کی کیا ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ میڈیا سے گفتگو میں بولے ہم چاہتے ہیں وزیراعظم لیڈ کریں مگر فیصلہ تو کریں، کورونا سے متعلق کوئی بھی غلطی کریگا تو پوری دنیا متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جو منہ میں آیا بول دیا اور سمجھے کہ بڑا کمال کردیا، یاد رکھیں معیشت کو واپس زندگی دی جا سکتی ہے مگر لوگوں کو نہیں۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کا واحد حل سماجی دوری ہے بغیر ضرورت کے باہر نہ نکلیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بائیس مارچ کی رات سےلاک ڈاون کیا دیگر صوبوں نے بھی اس پر عمل کیا پھر وفاقی حکومت نے یکم اپریل کو تجویز دی کہ لاک ڈاون دو ہفتےبڑھایا جائے میں نے لاک ڈاون میں توسیع کو بھرپور سپورٹ کیا۔