Monday, September 16, 2024

مراد علی شاہ نے ایوان وزیراعلیٰ کے سامنے سے کنٹینر ہٹوا دیئے

مراد علی شاہ نے ایوان وزیراعلیٰ کے سامنے سے کنٹینر ہٹوا دیئے
August 5, 2016
کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے  ہوئے کہا ہے کہ وفاق کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے  ہیں۔ رینجرز کا مسئلہ  حل ہونے کا کہا تھا جو  ہو گیا۔ وزیراعظم سے کئی امور پر گفتگو ہوئی، مثبت نتائج کی اُمید ہے۔ وزیراعلیٰ ایوان کے سامنے کنٹینر لگے دیکھ کر گاڑی سے اُتر گئے اور انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے سے کنٹینر فوری ہٹانے کا حکم بھی دے دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی کو اُن کے خلاف دھرنا دینا ہے تو دےعوام کو تکلیف میں نہ ڈالے۔