Friday, April 19, 2024

مراد علی شاہ نیب آفس پیش ، 100 صفحات پر مشتمل جوابات نیب حکام کے حوالے کئے

مراد علی شاہ نیب آفس پیش ، 100 صفحات پر مشتمل جوابات نیب حکام کے حوالے کئے
October 14, 2020

کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  اپنے خلاف ہونے والے متعدد کیسز میں جواب کیلئے  نیب کراچی کے دفتر میں پیش ہوئے  اور 100 صفحات پر مشتمل جوابات نیب حکام کے حوالے کیے۔

روشن سندھ پروگرام، ٹریکٹر سبسڈی کیس اورگندم بحران کے معاملے میں  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب کراچی دفتر  حاضر ہوئے   ،جیالے وزیر اعلیٰ ایک گھنٹہ تک نیب آفس میں موجود رہے جہاں اُن سے 5 افسران نے سندھ روشن پروگرام میں مبینہ کرپشن، گندم بحران، سبسڈی سندھ بینک اور ٹریکٹر سبسڈی سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کی ،، جبکہ ڈی جی نیب نجف مرزا نے بھی مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے روشن سندھ پروگرام کیس میں 100 صفحات پر مشتمل دستاویزات نیب حکام کو پیش کیں ۔