Thursday, April 25, 2024

مراد علی شاہ ملیر ریور اراضی کیس میں پوچھ گچھ کے حوالے سے نیب طلب

مراد علی شاہ ملیر ریور اراضی کیس میں پوچھ گچھ کے حوالے سے نیب طلب
January 3, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بحریہ ٹاون کی سپرہائی وے پر زمین کی الاٹمنٹ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو پیر کو طلب کر لیا۔ کراچی میں بحریہ ٹاون کو زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر نیب نے تحقیقات تیز کر دیں۔ نیب ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کو پیر کو پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام کو زمینوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے اہم شواہد بھی ملے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ ہاوس کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو نیب کی جانب سے طلبی کا کوئی نوٹس نہیں ملا۔ نوٹس ملنے پر قانون کے مطابق جواب دیں گے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی نوٹس ملنے کے حوالے سے خبروں کی ترید کر دی ہے۔ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ملکی اداروں کا احترام کیا ہے، اگر کوئی نوٹس ملا تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔