Thursday, March 28, 2024

مراد سعید کے والد سعید اللہ آسٹریلیا میں گرفتار ، ذرائع

مراد سعید کے والد سعید اللہ آسٹریلیا میں گرفتار ، ذرائع
December 16, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے والد سعید اللہ کو آسٹریلیا میں گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مراد سعید کے والد کو ملبورن ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ مراد سعید کے والد سٹوڈنٹ ویزہ پر آسٹریلیا پہنچے تھے۔ سعید اللہ کو دستاویزات کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ سعید اللہ کو ملبورن ڈیٹینشن سنٹر منتقل کر دیا گیا۔