Friday, April 26, 2024

مراد سعید کا عدالتی فیصلوں پر تنقید کرنے پر بلاول کو کرارا جواب

مراد سعید کا عدالتی فیصلوں پر تنقید کرنے پر بلاول کو کرارا جواب
January 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) مراد سعید نے عدالتی فیصلوں پر تنقید کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کو کرارا جواب دے دیا۔ قومی اسمبلی کےاجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے عدالتی فیصلے پر تنقید کی گئی تو مراد سعید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلوں پر میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو  ہو رہا ہے ، جن پر کیسز تھے سابق وزیراعظم نے انکو فرار کرادیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج احساس محرومی کا ذمہ دار کون ہے،ملک کے نقصان کا ذمہ دار کون تھا؟،سڑکوں پر گھسیٹنے والے آج مل کر بیٹھ رہے ہیں ، یہ کس معاملے پر مل کر بیٹھ رہے ہیں ۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ  ہم سے ملکی معاملات پر سوالات کریں ہم جواب دیں گے ، ہم نے کبھی بھی نہیں کہا کہ 18ویں ترمیم ختم کرنا چاہتے ہیں، جن کی جائیدادیں سامنے آئیں وہ آج تک مفرور ہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران  وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کو حق نہ دیا گیا، جے آئی ٹی کی سفارش پر ای سی ایل میں نام ڈالا، ہم نے ماضی کو دیکھتے ہوئے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ ماہ اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر مواصلات کی دھواں دار تقریری سے اپوزیشن سے واک آؤٹ  کر دیا تھا ۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو جسٹس نہیں بلکہ جسٹس قیوم چاہئے  ،انہیں   احتساب نہیں احتساب الرحمان چاہئے۔ قومی اسمبلی میں جوشیلا خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا اپوزیشن بتائے جسٹس چاہتی ہے یا جسٹس قیوم ، یہ بھی بتائیں احتساب چاہتے ہیں یا احتساب الرحمان۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کو 600 ووٹوں سے ہرایا نہیں گیا بلکہ وہ ہار گئے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن کے باہر کاروبار ہیں وہ وہاں بھاگنا چاہتے ہیں ، ہمارا پاکستان سے باہر کوئی کاروبار نہیں ، ملک میں مفاد ہے اسے سنوارنا چاہتے ہیں۔