Sunday, May 12, 2024

مراد سعید کا شعبہ مواصلات میں نوجوانوں کو 45 ہزار ملازمتیں دینے کا اعلان

مراد سعید کا شعبہ مواصلات میں نوجوانوں کو 45 ہزار ملازمتیں دینے کا اعلان
November 18, 2019

حویلیاں (92 نیوز) مراد سعید نے مواصلات کے شعبے نوجوانوں کو 45 ہزار ملازمتیں دینے کا اعلان کردیا، ہزارہ موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا حکومت نے ڈوبتی معیشت آئی سی یو سے نکال کر پیروں پر کھڑی کر دی، تمام ادارے اوپر اٹھ رہے ہیں ، وزاعت مواصلات کا 50ارب کمانے کا ہدف ہے 100 ارب روپے کما کر دیں گے۔

وزیر مواصلات کہتے ہیں کہ گزشتہ حکومت نے تمام ملک گروی رکھ دیا، جب حکومت میں آئے تمام ادارے خسارے میں تھے، سی پیک کا مغربی روٹ بھی جلد مکمل کریں گے ،شریف فیملی کی سکیورٹی پر 200 کروڑ روپے لگائے گئے، رائے ونڈ کی فینسنگ پر 27 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

مراد سعید نے کہا کہ قوم کے سامنے وہ ذرائع بھی رکھ دوں گا جن سے لندن کی جائیدادیں بنائی گئیں، پہلے کھاتا ہے تو لگاتا ہے کی سوچ تھی، موٹروے منصوبے میں بدعنوانی کرکے لندن میں جائیدادیں بنائی گئیں، حکومت نے کفایت شعاری کی پالیسی اپنائی اور بچت کی، وزارتوں کی اضافی گاڑیاں نیلام کرکے رقم خزانے میں جمع کرائی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 22 سال جدوجہد کی، یہاں حادثاتی چیئرمین پرچی لیکر آجاتا ہے کہ مجھے چیئرمین بنائو، قوم کا ایک ہزار 80 کروڑ لٹیروں سے لیکر قومی خزانے میں جمع کرادیا ہے، اربوں روپے چوری کے ثبوت میں دے چکا ہوں، جو زیادہ شور مچاتا ہے آپ سمجھ جائیں کہ اگلی باری اس کی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملا ئیشیا میں 345 پاکستانی قید میں تھے انہیں خصوصی طیارہ بھیج کر واپس بلوایا، وزیر اعظم عمران خان نے صحت کارڈ کا اعلان کیا، ایک غریب شخص کے لیے سب سے مشکل مرحلہ علاج کا ہوتا ہے۔