Friday, March 29, 2024

مراد سعید اور جاوید لطیف کے جھگڑے پر ن لیگ کی صفائیاں

مراد سعید اور جاوید لطیف کے جھگڑے پر ن لیگ کی صفائیاں
March 10, 2017
    اسلام آباد(92نیوز)مراد سعید اور جاوید لطیف کے جھگڑے پر ن لیگ نے اپنی طرف سے صفائیاں دینا شروع کردی ہیں جبکہ  ایم این اے جاوید لطیف نے بھی غلطی تسلیم کرلی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کررتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ جو ہوا نہیں ہونا چاہئے تھا  غصے میں کوئی نامناسب الفاظ  بول گیا جو نہیں بولنے چاہیے تھے ۔ دوسری طرف وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان ہوتے تو اس سے زیادہ کیا کرتے؟ کپتان  نے اپنے کھلاڑیوں کی ٹریننگ ٹھیک نہیں کی ہے ۔