Thursday, May 9, 2024

مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کبھی رہنمائی نہیں ملی ، فواد چودھری

مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کبھی رہنمائی نہیں ملی ، فواد چودھری
January 9, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل  سے آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو  رہنمائی نہیں ملی ۔ فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ  میں  اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں،  آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کوئی رہنمائی نہیں ملی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ایسے ادارے پرکروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز میری سمجھ سے بالاتر ہے،  ادارے کی تشکیل نو کی ضرورت ہے۔جدید تقاضوں سےہم آہنگ ، انتہائی جید لوگ اس ادارے کو سنبھالیں۔