Sunday, September 8, 2024

مذہبی جماعتوں اور جید علما نے تحفظ خواتین قانون مسترد کرتے ہوئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

مذہبی جماعتوں اور جید علما نے تحفظ خواتین قانون مسترد کرتے ہوئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا
March 13, 2016
لاہور(92نیوز)مذہبی جماعتوں اور علما نے تحفظ خواتین قانون کو مسترد کرتے ہوئے ، پاکستان کے اسلامی اور نظریاتی تشخص کے دفاع کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا قائدین کہتے ہیں کہ شریف برادران قابل اعتماد نہیں، وہ عالمی قوتوں کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کو سیکولر اور لبرل ملک بنانا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں جمعیت علما اسلام (س) کے زیراہتمام مولانا سمیع الحق کی صدارت میں آل پارٹی علما کنونشن ہوا جس میں چھوٹی بڑی دینی جماعتوں کے قائدین اور علما نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن کے مشترکہ اعلامیے میں تحفظ خواتین قانون کو غیراسلامی اور آئین سے متصادم قرار دیا گیا علما نے مطالبہ کیا کہ حکومت قانون کو فوری طور پر خاتمہ کرے۔ مولانا سمیع الحق نے واضح کیا کہ حکمرانوں سے حکمرانوں سے اچھائی کی کوئی توقع نہیں جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ نے کہا کہ دینی قوتوں کے متحد ہو کر باہر نکلنے کا وقت آگیا ہے۔ جمعیت علما پاکستان سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین نے تحفظ حقوق نسواں بل جیسے اقدامات کو ملک کی نظریاتی سرحدوں کیخلاف سازش قرار دیتے ہوئے ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا۔