Wednesday, May 8, 2024

مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد ملک بھر میں راستے بتدریج کھلنے لگے

مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد ملک بھر میں راستے بتدریج کھلنے لگے
April 15, 2021

لاہور (92 نیوز) مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد ملک بھر میں راستے بتدریج کھلنے لگے۔ لاہور میں سی سی پی او کی قیادت میں فیروز پور روڈ پر آپریشن کیا گیا۔

اس دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ شنگھائی پل پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے۔ کراچی میں بیشتر راستے کھل گئے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔

 ادھر سندھ حکومت نے دو سو سے زائد مذہبی رہنماؤں اور کارکنوں کو تیس دن کیلئے نظر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔