Wednesday, April 24, 2024

مذہب کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے ، بلاول بھٹو

مذہب کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے ، بلاول بھٹو
October 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے متعلق کہا کہ  دھرنا کی سیاست سے حکومت کو گھر بھیجا جائے تو اس سے سسٹم کو نقصان ہوتا ہے ،   ہمارا یہ کہنا ہے کہ کسی  بھی سیاسی جماعت کو  سیاست کیلئے مذہب استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ  عمران کان کو اپنے اعلان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو کنٹینر اور کھانا بھیجنا چاہئے ،  حکومت آصف علی زرداری کو صحت کی سہولیات نہیں دے رہی ، اگر حکومت اس طرح کے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو پیپلزپارٹی بھی دھرنا دینے پر مجبور ہوجائے گی۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہماری تمام اخلاقی سپورٹ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہے، رواں سال دسمبر تک سلیکٹڈ حکومت کو گھر جانا ہوگا لیکن مذہب کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر  یہ دھاندلی سے نہیں آئے تو دوبارہ الیکشن سے کیوں ڈرتے ہیں ، ہم جانتے ہیں کہ اگر پولنگ بیگ کھل گئے تو حکومت فارغ ہوجائے گی۔