Sunday, September 8, 2024

  مذاکراتی ایجنڈے میں کشمیرایشوکے بغیربات چیت نہیں ہوسکتی: سرتاج عزیز

   مذاکراتی ایجنڈے میں کشمیرایشوکے بغیربات چیت نہیں ہوسکتی: سرتاج عزیز
August 24, 2015
اسلام آباد(92نیوز)مشیربرائے قومی سلامتی سرتاج عزیزنے کہاہے کہ پاک بھارت تعلقات ہمیشہ رولر کوسٹر کی مانند رہے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اعتمادکافقدان بڑھ گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان مسئلہ کشمیرپردوٹوک موقف پرقائم  قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے  بھارتی  ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کہاکہ مذاکراتی ایجنڈے میں کشمیرایشوکے بغیربات چیت نہیں ہوسکتی ۔ دونوں ممالک کے درمیان   مذاکرات  پیشگی شرائط پرنہیں  بلکہ برابری کی بنیادپر ہونے چاہیں ،سرتاج عزیز نے کہاکہ وزیراعظم  نوازشریف  دونوں ممالک کےدرمیان امن قائم کرنےکےعزم پرقائم ہیں۔ بھارت کی جانب سے بغیرثبوت کے پاکستان پرالزام تراشی کرنے سے تعلقات متاثر ہوتے ہیں  ،مشیرخارجہ نے کہا کہ  اوفامعاہدے  میں تمام اہم ایشوز پر مذاکرات کرنے کی بات ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ  وہ بھارتی ہم منصب اجیت دوول کواسلام آبادمیں خوش آمدیدکہیں گے۔