Thursday, May 9, 2024

مذاکرات کے بغیر مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نہیں ، فردوس عاشق

مذاکرات کے بغیر مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نہیں ، فردوس عاشق
August 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی  فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے بغیر مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نہیں۔ امن میں سب سے بڑی رکاوٹ مودی مائنڈ سیٹ ہے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ بھارت نے وادی نیلم میں کلسٹر بموں سے حملے کرکے ثابت کر دیا کہ وہ امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ مودی سرکار تحریک کشمیر کو نہیں کچل سکتی۔ آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کشمیر میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، پاکستان کو تیاری کرنی چاہیے۔ نانئٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے خبردار کیا کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکارہے۔ وہ کشمیر میں کچھ بھی کرسکتا ہے۔ بھارت نے ہمیشہ سے پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش سے راہ فرار اختیار کیا، امریکی صدر نے ثالثی کی پیشکش کی تو وہ بھی بھارت کو ہضم نہیں ہوئی۔ وادی نیلم میں کلسٹر بم حملوں نے خطے میں امن کے دشمن بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔