Sunday, September 8, 2024

مذاکرات کی منسوخی ، ہندوستان ٹائمز نے مودی کی پالیسیوں کی دھجیاں بکھیر دیں

مذاکرات کی منسوخی ، ہندوستان ٹائمز نے مودی کی پالیسیوں کی دھجیاں بکھیر دیں
August 25, 2015
نئی دہلی(92نیوز)مشیرخارجہ سطح پرمذاکرات کی منسوخی بھارت کیلئےجگ ہنسائی کاسبب بن گئی ہے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے بھی مودی سرکار کی پالیسی کوبھارت کیلئے نقصان دہ اورعالمی سطح پربھارتی ساکھ  کے لئے منفی اثرات کی حامل قرار دیدیا۔ تفصیلات کےمطابق مشیر خارجہ سطح کے مذاکرات منسوخ ہونے پر ہندوستان ٹائمز نے  اداریہ میں لکھاہے کہ مذاکرات کے ایجنڈے اورحریت رہنماؤں کےبارےمیں مودی سرکارکی پالیسی سےصرف زہریلےاثرات پیداہوئےہیں، ہندوستان ٹائمزکاکہناہےکہ مودی اوراجیت دوول کوسخت گیرشخصیت کےطورپرپیش کرنےکےبعدیقینی تھاکہ پاکستان حریت رہنماؤں سے ملاقات  اور کشمیر کے بنیادی ایشوپربات پراصرارکرتا۔ اخبارکاکہناہےکہ اگردہشتگردی ہی واحدایجنڈا تھاتویہ تصورہی کیسےکرلیا گیاکہ بیس کروڑآبادی والی قومی ریاست محض  خود پر الزامات سننے کے لیے مذاکرات کرےگی۔ بھارتی اخبار نے سوال اٹھایا کہ  مذاکرات کاخواہش مند پاکستان اگر دہشتگردی ہی ایکسپورٹ کرتا ہے تو اوفا میں وزراء  اعظم کی ملاقات ہی کیوں کی گئی تھی؟ہندوستان ٹائمز نےمودی سرکار کو پاکستان میں کسی بھی کارروائی سےخبرداربھی کیا اور لکھا کہ بھارتی طیاروں یاکمانڈوزکے لئے وطن لوٹناآسان نہیں ہوگا۔ اخبارکےنزدیک نوبت یہ آگئی ہےکہ اگردہشتگرد بھارت میں کارروائی کرتےہیں تونئی دلی کوامریکایاعالمی برادری کا دروزاہ  کھٹکھٹاناپڑےگاجہاں سےجواب آئےگاکہ  سیکریٹری خارجہ سطح کےمذاکرات توخود آپ ہی نےمنسوخ کیےتھے۔