Monday, May 6, 2024

مذاکرات کرنے ہیں تو کلمہ چوک آ جائیں!!! نابینا افراد دھرنا دیکر میٹرو بس ٹریک پر بیٹھ گئے

مذاکرات کرنے ہیں تو کلمہ چوک آ جائیں!!! نابینا افراد دھرنا دیکر میٹرو بس ٹریک پر بیٹھ گئے
June 11, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور میں مطالبات کی منظوری کیلئے چار روز سے سڑکوں پر موجود نابینا افراد نے ایک بار پھر میٹرو بس کے ٹریک پر ہلہ بول دیا۔ بسیں جہاں تھیں وہیں رک گئیں۔ آمدورفت معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چار روز سے احتجاج کرنیوالے نابینا افراد نے کلمہ چوک پر میٹرو بس کے ٹریک پر دھرنا دیا تو بسوں کی قطاریں لگ گئیں۔ راستہ بند ہونے پر انتظامیہ نے مسافروں کو وہیں اتار دیا جس سے شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔ کوئی دفتر سے لیٹ ہوا تو کسی کو کاروبار پر جانے کیلئے دیر ہوئی۔ نابینا مظاہرین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے انکی کمر توڑ دی ہے، غربت سے مر رہے ہیں، وزیر قانون رانا ثناءاللہ نوکریاں دینے کی جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں۔ نابینا مظاہرین نے حکومت کو پیشکش کی کہ مذاکرات کرنے ہیں تو کلمہ چوک آجائیں، اب حکومت کے ایوانوں میں جا کر اپنے مطالبات کےلئے التجا نہیں کریں گے۔