Sunday, September 8, 2024

مذاکرات کرنے ہیں تو حریت رہنماﺅں سے نہ ملیں !!! نئی دہلی نے اسلام آباد کو پیغام بھجوا دیا

مذاکرات کرنے ہیں تو حریت رہنماﺅں سے نہ ملیں !!! نئی دہلی نے اسلام آباد کو پیغام بھجوا دیا
August 21, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بھارت پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کے بہانے ڈھونڈنے لگا۔ سرتاج عزیز نئی دہلی میں حریت رہنماوں سے نہ ملیں، بھارتی حکومت نے پیغام بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی انتہا پسندی نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔ قومی سلامتی کے مشیروں کی نئی دہلی میں ملاقات سے پہلے سرتاج عزیز کی کشمیری رہنماوں سے ملاقات پر بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے ہیں۔ بھارت نے دھمکی دی ہے کہ اگر سرتاج عزیز نے حریت رہنماو¿ں سے مذاکرات کیے تو بھارت مذاکرات نہیں کرے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ کا کہنا ہے کہ دہلی نے اسلام آباد سے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیروں کی بات چیت سے قبل استقبالیہ میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے رہنماوں کو مدعو کرنا مناسب نہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں پاکستان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز حریت رہنماو¿ں سے نہ ملیں۔