Friday, May 10, 2024

مذاکرات کامیاب، تحریک لبیک کے دھرنے ختم، سڑکیں کھل گئیں

مذاکرات کامیاب، تحریک لبیک کے دھرنے ختم، سڑکیں کھل گئیں
April 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت اور تحریک  لبیک کے وفد کے درمیان گیارہ گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے جو آخر کار کامیاب ہو گئے ۔ تحریک لبیک کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے گئے جبکہ صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ 7 مفتیان پرمشتمل بورڈ کےسامنے پیش ہونگے اوراس کا فیصلہ قبول کرینگے۔ ادھر حکومت نے فیض آباد دھرنے میں جاں بحق چھ افراد کا مقدمہ بھی درج کر لیا ۔ دوسری طرف راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ بھی تحریک لبیک کے قائدین کے حوالے کر دی گئی ۔ معاملات طے پانے کے بعد وفد داتا دربار کے باہر دھرنے پر بیٹھے ۔ پیر افضل قادری نے مطالبات مانے جانے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکرکی بھی اجازت ہو گی۔ تحریک لبیک  کے سربراہ خادم رضوی کے کہنے پر لاہور سمیت ملک بھر میں دھرنوں  کے شرکا منتشر ہو گئے ۔ راستوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں اور ٹریفک کا نظام بحال ہو گیا۔