Saturday, May 18, 2024

مذاکرات چاہتے ہیں مگر بھارت کی شرائط پر نہیں، اقتصادی راہداری منصوبے کو کوئی خطرہ نہیں : مشیرخارجہ

مذاکرات چاہتے ہیں مگر بھارت کی شرائط پر نہیں، اقتصادی راہداری منصوبے کو کوئی خطرہ نہیں : مشیرخارجہ
June 15, 2015
اسلام آباد (92نیوز) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر اور پانی سمیت تمام متنازعہ ایشوز پر ڈائیلاگ کرنا چاہتا ہے لیکن بھارت کی شرائط پر مذاکرات نہیں کریں گے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے کچھ لوگ ناخوش ہیں تاہم اس منصوبے کو کوئی خطرہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ او آئی سی کو برما کی صورتحال پر خط لکھا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے کچھ لوگ ناخوش ہیں تاہم اس منصوبے کو کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان انڈیا کے ساتھ کشمیر اور پانی سمیت تمام متنازعہ ایشو پر ڈائیلاگ کرنا چاہتا ہے مگر انڈیا کی شرائط پر ڈائیلاگ نہیں کریں گے۔ بھارت سے دوستی نہ بھی ہو تو بھی ٹینشن فری فضا قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں پاکستان مخالف بیانات سے سیاسی جماعتوں کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان خطرات بڑھ رہے ہیں، عالمی برادری نوٹس لے۔