Thursday, September 19, 2024

مذاکرات ناکام ،آج اورکل  پنجاب میں تمام اے کیٹیگری کے سکول بند رہیں گے

مذاکرات ناکام ،آج اورکل  پنجاب میں تمام اے کیٹیگری کے سکول بند رہیں گے
March 8, 2016
  لاہور(92نیوز)فیسیں بڑھانے کے معاملے پر پرائیویٹ سکولز مالکان کے وزیر تعلیم پنجاب سے ہونے والے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے ایک دھڑے نے سکول کھولنے جبکہ دوسرے نے ہڑتال کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا  آج اور کل  اے کیٹگری کے سکول بند رہیں گے۔ تفصیلات کےمطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے فیسوں میں مطلوبہ اضافے کی اجازت نہ ملنے پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا تو وزیر تعلیم نے مذاکرات کی میز پر بلا لیا مذاکرات تو ہوئے لیکن نتیجہ نہ نکلا اے گیٹگری سکولز انتظامیہ نے آٹھ اور نو مارچ کو ہڑتال کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا  بیکن ہاﺅس ،سٹی  ایل جی ایس ،لکاس ،سمارٹ اسپرٹ ایجوکیٹرز اور الائیڈ سکول بند رہیں گے۔ وزیر تعلیم رانا مشہود نے سکولز مالکان کی دس رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ صوبے کے 97 فیصد سکول ہڑتال نہیں کرینگے۔ وزیر تعلیم نے پانچ ہزار روپے ماہانہ تک فیس وصول کرنے والے سکولوں کو فیسیں بڑھانے کی مشروط اجازت دیدی اور کہا کہ  ایسے سکول ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی سے منظوری کے بعد فیسیں بڑھا سکتے ہیں۔