Saturday, May 18, 2024

مدینہ گروپ آف انڈسٹریز اور مدینہ فاؤنڈیشن نے دو ایکسیلنس ایوارڈز اپنے نام کر لیئے

مدینہ گروپ آف انڈسٹریز اور مدینہ فاؤنڈیشن نے دو ایکسیلنس ایوارڈز اپنے نام کر لیئے
January 25, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان بھر میں مدینہ گروپ آف انڈسٹریز اور مدینہ فاؤنڈیشن کی سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں دو ایکسیلنس ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ وفاقی دارالحکومت میں قومی فورم برائے ماحولیات و صحت کے زیر اہتمام " ذمہ دار سرمایہ کاری ، ذمہ دار کاروبار " کے عنوان تلے 11 ویں سالانہ سی ایس آر کانفرنس اور ایوارڈ کی تقریب ہوئی۔ افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی کہتے ہیں اسلام مکمل دین اور ضابطہ حیات ہے۔ نبی کریمؐ نے انسانی حقوق پر زور دیا۔ کوئی معاشرہ عوامی فلاح کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا ۔ تعلیم و صحت قومی ترقی کا زینہ ہیں ۔ کارباری طبقہ پر عوامی فلاح کی ذمہ داری ہے ۔ سی ایس آر ایوارڈز تقریب کے مہمان خصوصی آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا پاکستان میں کاروباری شعبے میں سماجی ذمہ داری کا احساس موجود ہے ۔ سرکاری و نجی شعبے کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ تقریب میں مدینہ گروپ آف انڈسٹریز اور مدینہ فاؤنڈیشن کو دو شعبوں میں ایکسیلنس ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ مدینہ گروپ آف انڈسٹریز کو شبانہ روز 24 گھنٹے سماجی خدمات کا اہم ایوارڈ بھی عطا کیا گیا ۔ مدینہ فاؤنڈیشن کو کلیدی خدمات پر ایکسیلنس ایوارڈ دیا گیا ۔ مدینہ فاؤنڈیشن نے تعلیم ، صحت ، روزگار ، مالی امداد کے سلسلے کو جاری رکھنے خصوصاً خواتین کو با اختیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ صدر آزاد کشمیر نے مدینہ گروپ آف انڈسٹریز اور مدینہ فاؤنڈیشن کی سماجی تحفظ کیلئے کلیدی خدمات کو سراہا ۔ کانفرنس اور ایوارڈ تقریب کے روح رواں قومی فورم برائے ماحولیات و صحت نے کہا کہ پاکستان سماجی فلاح و بہبود میں دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ پاکستان بھر میں مدینہ گروپ آف انڈسٹریز اور مدینہ فاؤنڈیشن نے سماجی خدمات میں تیسری پوزیشن حاصل کی جو کلیدی اعزاز ہے ۔ ملک بھر کی 56 کمپنیوں اور اداروں کو 76 سی ایس آر ایکسیلنس ایوارڈز سے نوازا گیا ۔