Saturday, April 27, 2024

مدینہ ٹیچنگ اسپتال میں کورونا ریسرچ سنٹر کا باقاعدہ افتتاح

مدینہ ٹیچنگ اسپتال میں کورونا ریسرچ سنٹر کا باقاعدہ افتتاح
June 19, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) مدینہ ٹیچنگ اسپتال فیصل آباد کا ایک اور احسن اقدام، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام کورونا پر سب سے بڑے ریسرچ پراجیکٹ کے تحت مدینہ ٹیچنگ اسپتال میں بھی ریسرچ سنٹر قائم کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ فیصل آباد ، مدینہ ٹیچنگ اسپتال ، کورونا وارڈ ، افتتاح ، 92 نیوز کورونا کی تیزی سے پھیلتی وباء اور اس پہ ناکافی تحقیق کے پیش نظر مدینہ ٹیچنگ اسپتال ایک قدم اور آگے بڑھا اور یونیورسٹی میں ریسرچ سنٹر قائم کر دیا۔ فیصل آباد ، مدینہ ٹیچنگ اسپتال ، کورونا وارڈ ، افتتاح ، 92 نیوز ریسرچ سنٹر کا افتتاح یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور چئیرمین بورڈ آف گورنر دی یونیورسٹی آف فیصل آباد حیدر امین نے کیا، یونیورسٹی کے پروریکٹر ڈاکٹر محمد سعید، ریکٹر ڈاکٹر شوکت پرویز، ایم ایس مدینہ ٹیچنگ اسپتال و دیگر ماہرین بھی شریک تھے، مہمان خصوصی نے اس کاوش کو خوب سراہا۔ تقریب میں شرکاء کو بتایا گیا کہ ریسرچ سنٹر میں کورونا کے حوالے سے تحقیقی کام شروع کیا جا رہا ہے،، مدینہ اسپتال نے پہلے ہی 150 بیڈز کورونا مریضوں کیلئے مختص کئے، اس موقع پر مریضوں کا علاج کرنیوالے ڈاکٹرز کو کوٹ پہنائے گئے، اور انہیں خصوصی پیغام دیا۔ فیصل آباد ، مدینہ ٹیچنگ اسپتال ، کورونا وارڈ ، افتتاح ، 92 نیوز پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ کورونا کے علاج اور مختلف ادویات کے مریضوں پر اثرات اور افادیت جانچنے کیلئے ریسرچ سینٹر کا قیام سود مند ثابت ہو گا۔ ایم ایس مدینہ ٹیچنگ اسپتال کا کہنا تھا کہ ہم یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا حصہ، ذمہ داری پوری کریں گے۔