Thursday, April 18, 2024

مدینہ ٹیچنگ اسپتال فیصل آباد میں ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی مہم

مدینہ ٹیچنگ اسپتال فیصل آباد میں ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی مہم
July 27, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) ورلڈ ہیپاٹائٹس  ڈے کا نعرہ ہے ’’ان لوگوں کو تلاش کرنا جو ہیپاٹائیٹس کا شکار ہیں لیکن وہ لاعلم ہیں‘‘، کہیں ہم تو ان میں سے نہیں؟، اس مرض سے بچاؤ کے حوالے سے مدینہ ٹیچنگ اسپتال فیصل آباد میں آگاہی مہم ہوئی۔ صفائی نصف ایمان ہے صرف اس پر عمل کیا جائے تو ہیپاٹاییٹس اے اور ای جسے عرف عام میں پیلا یرقان کہا جاتا ہے سے بچاؤ ممکن ہے کیونکہ یہ کھانے پینے میں بد احتیاطی سے پھیلتا ہے، ورلڈ ہیپاٹائیٹس ڈے کے حوالے سے آگاہی پھیلاو مہم کا اہتمام مدینہ ٹیچنگ اسپتال فیصل آباد میں کیا گیا۔ [caption id="attachment_233840" align="alignnone" width="500"]مدینہ ٹیچنگ اسپتال ‏ فیصل آباد ‏ ہیپاٹائٹس ‏ عالمی دن ‏ آگاہی مہم ‏ ‏92 نیوز ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے ‏ صفائی نصف ایمان ‏ پیلا یرقان ‏ بد احتیاطی ‏ ماہر ڈاکٹر کالا یرقان ‏ سرنجز ‏ متاثرہ آلات ‏ برقت علاج ‏ جگرپہ حملہ ‏ ٹرانسپلانٹیشن ‏ ڈاکٹر شاہد ‏ آگہی واک ‏ پاکستان مدینہ ٹیچنگ اسپتال فیصل آباد میں ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی مہم ‏[/caption] ماہر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائیٹس بی اور سی یعنی کالا یرقان سے بچنے کے لیے پرہیز کیا جائے کیونکہ یہ علاج سے بہتر ہے ،  یہ مرض سرنجز اور متاثرہ آلات کے استعمال سے جسم میں پنجے گاڑھتا ہے برقت علاج نہ کیا جائے تو ہیپاٹائیٹس سی جگرپہ حملہ کرتا ہے اور نوبت جگر کی ٹرانسپلانٹیشن تک پہنچ جاتی ہے۔ ڈاکٹر شاہد کا کہنا تھا اس مرض کا علاج آسان اور سستا ہو گیا ہےاب مریض کے ٹٰیسٹ پہ ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ آگہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا شرکاء کے مطابق  ہر سو میں سے پانچ افراد ہیپاٹائیٹس کا شکار ہیں جبکہ دنیا بھر میں اس مرض کے شکار ممالک میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔ [caption id="attachment_233842" align="alignnone" width="500"]مدینہ ٹیچنگ اسپتال ‏ فیصل آباد ‏ ہیپاٹائٹس ‏ عالمی دن ‏ آگاہی مہم ‏ ‏92 نیوز ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے ‏ صفائی نصف ایمان ‏ پیلا یرقان ‏ بد احتیاطی ‏ ماہر ڈاکٹر کالا یرقان ‏ سرنجز ‏ متاثرہ آلات ‏ برقت علاج ‏ جگرپہ حملہ ‏ ٹرانسپلانٹیشن ‏ ڈاکٹر شاہد ‏ آگہی واک ‏ پاکستان مدینہ ٹیچنگ اسپتال فیصل آباد میں ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی مہم ‏[/caption] ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہر تندرست شخص کو ہیپاٹائیٹس بی کی ویکسی نیشن کروائے جبکہ ہیپاٹائیٹس سی کی صورت میں علاج ضرواری ہو جاتا ہے۔ پرہیزعلاج سے بہتر ہے تو کیوں نہ تہیہ کر لیں آج سے ہی میں آپ اور ہم سب ہیپاٹائٹیس بی کی ویکسی نیشن ضرور کروائیں۔