Saturday, April 20, 2024

مدینہ ٹیچنگ اسپتال فیصل آباد بھی کورونا کے مریضوں کے علاج میں پیش پیش

مدینہ ٹیچنگ اسپتال فیصل آباد بھی کورونا کے مریضوں کے علاج میں پیش پیش
June 13, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) مدینہ ٹیچنگ اسپتال فیصل آباد بھی کورونا کے مریضوں کے علاج میں پیش پیش ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات فرنٹ لائن پر کھڑے جان ہتھیلی پر رکھ کر وبائی مرض میں مبتلا افراد کا علاج کر رہے ہیں۔ فیصل آباد کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے جگہ کم پڑنے لگی تو مدینہ ٹیچنگ اسپتال نے اپنے دروازے کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے کھول دیئے، انتظامیہ کے مطابق بہتر سروسز کے باعث اب تک 150 مشتبہ اور کنفرم مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا جا چکا ہے، جن کے لواحقین بہتر سہولیات ملنے کا اعتراف کر رہے ہیں۔ ایم ایس مدینہ ٹیچنگ اسپتال کے مطابق دیگر اسپتالوں کی نسبت یہاں مریضوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، جبکہ مستحق مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے، اسپتال میں لیب، آئی سی یو، وینٹی لیٹرز اور علیحدہ کمرے بھی موجود ہیں، علاج معالجے کی استعداد میں بھی روانہ اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال کی ہیڈ نرس،4 اسٹاف نرسز اور ڈاکٹرز بھی مریضوں کا علاج کرتے ہوئے کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تاہم ارادے مضبوط ہیں۔ فرنٹ لائن پر کھڑے مدینہ ٹیچنگ اسپتال کے مسیحا،، اپنی جان کی پروا کئے بغیر کورونا کے محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔