Saturday, April 20, 2024

مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے مسجد نبویؐ میں جدید میوزیم کا افتتاح کر دیا

مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے مسجد نبویؐ میں جدید میوزیم کا افتتاح کر دیا
February 5, 2021

ریاض (92 نیوز ) مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے مسجد نبویؐ میں جدید میوزیم کا افتتاح کر دیا۔ میوزیم میں مسجد نبویؐ کی تاریخی حیثیت کو اجاگر کیا گیا۔

مقدس شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ صلی الله علیہ وآلہ وسلم میں ایک ایسا میوزیم تیار کیا گیا ہے جو جدید تقاضوں سے نا صرف ہم آہنگ ہے بلکہ اس میں قدیم دور کی روایات کو بھی زندہ رکھا گیا ہے۔

مسجد نبوی صلی الله عليه وآلہ وسلم میں واقع اس میوزیم کا افتتاح گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے کیا ہے۔ اس میوزیم میں جدید نظام کے ذریعے مسجد نبویؐ کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ مختلف غزوات کو بھی دکھایا گیا ہے ۔ میوزیم آنے والوں کے لئے دستاویزی اسلامی فلموں اور قرآن مجید کے قدیم نسخے بھی رکھے گئے ہیں جبکہ تھری ڈی کمپیوٹر سسٹم کے ذریعے بھی اسلامی شعائر کو دیکھنے اور سمجھنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔