Saturday, April 20, 2024

مدینہ منورہ میں عید میلاد البنیﷺ کی تقریب، درودوسلام کے نذرانے

مدینہ منورہ میں عید میلاد البنیﷺ کی تقریب، درودوسلام کے نذرانے
November 10, 2019
مدینہ (92 نیوز) مدینہ منورہ میں بھی عید میلاد البنی منانے کیلیے ایک تقریب کا اہتمام کیا جہاں عاشقان رسول نےحضرت محمد کے حضور  درودوسلام کے نذرانے بھی پیش کئے دنیا بھرمیں عاشقان رسولﷺ نبی رحمتﷺ کی آمد کا جشن منانے میں مصروف ہیں، ہرجگہ سرکار کی آمد مرحبا کے نعرے گونج رہے ہیں، کچھ ایسا ہی منظر شہر نبی مدینہ المنورہ میں دیکھنے میں آیا جہاں عاشقان رسولﷺ نے آقائے دوجہاں کی ولادت کی خوشی میں عید میلاد کی محفل منعقد کی، حاضرین نے دف بجائی اور درود وسلام پیش کیا۔ مدینہ میں ہونے والی محفل کی فضا مدنی کی آمد کی صداؤں سے گونجتی رہی، عاشقان رسول نے رسولﷺ کے حضور مودبانہ سلام عرض کیا۔ نبی رحمتﷺ کی بارگاہ میں سلام عرض کرنےوالوں میں مختلف ممالک کے شہری شامل تھے جنہوں نے اپنے والہانہ اندازمیں اللہ کےحبیبﷺکے شہر مدینہ میں میلاد منایا۔