Friday, May 17, 2024

مدینہ منورہ میں ریت کے طوفان کے بعد مسجد نبویؐ میں صفائی کا عمل مکمل

مدینہ منورہ میں ریت کے طوفان کے بعد مسجد نبویؐ میں صفائی کا عمل مکمل
March 14, 2021

مدینہ (92 نیوز) مدینہ منورہ میں ریت کے طوفان کے ختم ہوتے ہی مسجد نبویؐ میں صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا، جبکہ مسجد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہر دس روز کے بعد مسجد کے قالین تبدیل کیے جا رہے ہیں۔

سعودی عرب میں مدینہ منورہ  سمیت متعدد علاقوں میں ریت کا طوفان دو روز تک جاری رہنے کے بعدتھم چکا ہے ،طوفان تھمتےہی انتظامیہ نےبرق رفتاری سے کام کیا اورمسجد نبوی ﷺ کی صفائی کا عمل مکمل کرلیا۔جدید مشینوں کے ہمراہ مسجد کے بیرونی حصوں کو سینکڑوں خادمین نےصاف کیا۔

دوسری جانب مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران مسجدنبویﷺ میں 3 ماہ کے اندر ریاض الجنہ میں 450 نئے قالین بچھائےگئے،ہردس دن بعد قالین تبدیل کیے جاتے ہیں۔

سینیٹائزنگ اور قالینوں کو معطر کرنے کا اہتمام 24 گھنٹے کیا جاتا ہے۔ باب السلام کی راہداری اور ریاض الجنہ میں سماجی فاصلے کے لیے 300 علامتیں لگائی گئی ہیں۔