Friday, May 17, 2024

مدینہ منورہ میں ابر رحمت برس پڑا ، سردی کی شدت میں اضافہ

مدینہ منورہ میں ابر رحمت برس پڑا ، سردی کی شدت میں اضافہ
January 28, 2019
مدینہ ( 92 نیوز) مدینہ منورہ میں ابرِرحمت برس پڑا، شہر کےمختلف حصوں میں بارش نے سردی کی شدت میں بھی اضافہ کردیا۔ سعودی عرب کےمختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔  مسجدِ نبوی ﷺ کےاحاطے میں بھی بادل جم کر برسے۔ شہر کےمختلف حصوں میں بارش کا یہ سلسلہ رات گئے سے جاری ہے، دوسری جانب تبوک شہر میں بھی بارشوں کا سلسلہ برقرار ہے۔ بارش کےباعث حکام نے عوام کو نشیبی علاقوں اور وادیوں میں نہ جانے کی ہدایت کردی ہے، ادھر بارش والے علاقوں میں اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام بھی متاثرہواہے۔ سعودی حکام کی جانب سے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔