Tuesday, April 23, 2024

مدینہ منورہ سےملتان آنے والی پروازمیں بچےکی پیدائش

مدینہ منورہ سےملتان آنے والی پروازمیں بچےکی پیدائش
December 12, 2017

ملتان ( 92 نیوز ) مدینہ منورہ سےملتان آنے والی پروازمیں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا ۔
خاتون عمرہ کرنے کے بعد پی آئی اے کی پرواز سے ملتان واپس آرہی تھی کہ اس دوران بچے کی پیدائش ہو گئی ۔
خاتون کے اہلخانہ نے زچگی کے دوران طبی امداد فراہم کرنے اور بچے کی نگہداشت کرنے پر ائیر ہوسٹسز کی  خصوصی تعریف کی ۔