Thursday, September 19, 2024

مدینہ منورہ سےاسلام آبادآنیوالی پی آئی اےکی پرواز 5گھنٹےتاخیرسےروانہ

مدینہ منورہ سےاسلام آبادآنیوالی پی آئی اےکی پرواز 5گھنٹےتاخیرسےروانہ
April 3, 2016
اسلا آباد(92نیوز)مدینہ منورہ سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون ون فور پانچ گھنٹے تاخیرسےروانہ ہوئی جس کی وجہ سے مسافروں کوشدید مشکلات کاسامناکرناپڑا۔ تفصیلات کےمطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون ون فور پانچ گھنٹےتاخیر سے مدینہ منورہ  کے عبدالعزیز ایئر پورٹ سےاسلام آباد کےلئےروانہ ہوئی مسافروں کے مطابق جہاز نے رات ساڑھے نو بجے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونا تھا لیکن پانچ  گھنٹے  بعد روانہ ہوا  ان کا کہنا تھا کہ جہاز میں  پائلٹ اور عملے کی غیرموجودگی کی وجہ سےانہیں تاخیرکی وجہ بھی نہیں بتائی جارہی تھی جس کی وجہ سےانہیں شدید اذیت کاسامناکرناپڑا ۔ جہاز میں سفر کرنے والے چار سو سے زائد مسافر شدید مشکلات کا شکاررہے۔