Friday, March 29, 2024

مدینہ منورہ سمیت سعودیہ میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

مدینہ منورہ سمیت سعودیہ میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی
February 2, 2021

ریاض (ویب ڈیسک ) آج مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر سے رات تک موسلا دھار بارش ہو گی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر سے رات تک شدید بارشیں ہوں گی . مدینہ منورہ، العلا، ینبع، العیص اور خیبر سمیت کئی شہروں میں  بارش ہونے کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ مکہ نجران،ریاض اور دیگر شہروں میں گرد و غبار کا شدید طوفان اٹھے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے کہ اگلے دو روز کے دوران خراب موسم کی صورت میں گھروں سے بغیر ضرورت باہر نہ نکلیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر موسم کے حوالے سے وقتاً فوقتاً اطلاع دی جاتی رہے گی،جن افراد کو ڈسٹ الرجی ہے، وہ گرد آلود ہواؤں کے دوران ہرگز باہر نہ نکلیں۔

ادھر محکمہ شہری دفاع کی جانب سےتاکید کی گئی ہے کہ  ان دنوں میں نشیبی علاقوں کا رخ کرنے سے اجتناب کیا جائے  جبکہ کسی بھی سفر کی صورت میں گاڑیوں کے وائپرز چیک کر لئے جائیں ۔