Friday, May 3, 2024

مدینہ فاونڈیشن سے مستحق لوگوں کے کام پورے ہوتے ہیں : گورنر پنجاب

مدینہ فاونڈیشن سے مستحق لوگوں کے کام پورے ہوتے ہیں : گورنر پنجاب
September 19, 2016
فیصل آباد (92نیوز) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ مدینہ فانڈیشن سے مستحق لوگوں کے کام پورے ہوتے ہیں۔ خوشی ہوتی ہے کہ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو لوگوں کا درد رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے پانچویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اور اسپتال کو دیکھ کر میاں رشید صاحب کے خدمت خلق کے جذبے کو دیکھا ہے۔ مدینہ فاﺅنڈیشن سے مستحق لوگوں کے کام پورے ہوتے ہیں۔ fsd-1   خوشی ہوتی ہے کہ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو لوگوں کا درد رکھتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کامیاب ہونے والے طلباءکو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی ہے تو معاشرے کی خدمت بھی کریں۔ fsd-3   احتجاج آپ کا حق ہے لیکن مرتے ہوئے مریض کو پہلے دیکھنا آپ کا فرض ہے۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے چالیس نئے اسپتال بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ان اسپتالوں کو پروان ہمارے بچوں نے چڑھانا ہے۔ fsd-2