Thursday, May 9, 2024

مدینہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے تعمیر کردہ شیلٹر ہوم کھول دیا گیا

مدینہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے تعمیر کردہ شیلٹر ہوم کھول دیا گیا
December 31, 2019
فیصل آباد (92 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر مدینہ فاؤنڈیشن  کے تعاون سے فیصل آباد میں تعمیرکیا گیا شیلٹرہوم بےسہارا افراد کیلئے کھول دیا گیا ہے، چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن، کمشنر، ڈپٹی کمشنراور آر پی او نے عارضی پناہ گاہ کا دورہ کیا اورانتظامات کوتسلی بخش قرار دیا۔ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی درخواست پر مدینہ فاؤنڈیشن نے ٹھٹھرتی سردی میں بے سہارا افراد کو عارضی چھت کی فراہمی ممکن بنا دی، جنرل بس اسٹینڈ فیصل آباد کے قریب تیار کی گئی شاندار پناہ گاہ میں  بے سہارا افراد کو ٹھہرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ شیلٹر ہوم کو فعال بنانے کی تقریب میں چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن  میاں محمد حنیف، کمشنرعشرت علی، ڈپٹی کمشنر محمد علی، آر پی او رفعت مختار راجہ اور ایس ایس پی آپریشن سید علی رضا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔ [caption id="attachment_259281" align="alignnone" width="500"]مدینہ فاؤنڈیشن ‏ شیلٹر ہوم ‏ فیصل آباد ‏ ‏92 نیوز وزیراعظم ‏ عمران خان ‏ چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف کمشنرعشرت علی ڈپٹی کمشنر محمد علی آر پی او رفعت مختار راجہ ‏ سید علی رضا مدینہ فاؤنڈیشن کی جانب سے تعمیر کردہ شیلٹر ہوم کھول دیا گیا[/caption] اس موقع پر محفل نعت کا بھی انعقاد کیا گیا  ، چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن اور ضلعی افسران اس موقع پر شیلٹر ہوم میں مقیم افراد میں گھل مل گئے ، جن کا کہنا تھا کہ بے سہاروں کو سہارا دینا اسلامی اصولوں کے عین مطابق ہے۔ عارضی پناہ گاہ  میں بڑے اور پختہ ہالز تعمیر کیے گئے ہیں ، جہاں ساڑھے تین سو سے زائد افراد کے ٹھہرنے کی گنجائش موجود ہے ۔ شیلٹر ہوم میں مکینوں کو موسم کی مناسبت سے گرم بستر فراہم کیے گئے ہیں۔ کمشنر  عشرت علی نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت مدینہ گروپ کے تعاون سے  بنایا گیا ہے ، یہ ان  مسافروں اور سر چھپانے کیلئے جگہ کا انتظام نہ ہونیوالے لوگوں کے لئے بہترین جگہ ہے  ، یہاں پر  بستروں کا بہت اعلیٰ انتظام ہے ۔ [caption id="attachment_259339" align="alignnone" width="597"]مدینہ فاؤنڈیشن ‏ شیلٹر ہوم ‏ فیصل آباد ‏ ‏92 نیوز وزیراعظم ‏ عمران خان ‏ چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف کمشنرعشرت علی ڈپٹی کمشنر محمد علی آر پی او رفعت مختار راجہ ‏ سید علی رضا مدینہ فاؤنڈیشن کی جانب سے تعمیر کردہ شیلٹر ہوم کھول دیا گیا[/caption] تین ٹائم کا کھانا بھی مدینہ فاونڈیشن مہیا کرے گی، جبکہ بیماری کی صورت میں علاج معالجہ بھی کرایا جائے گا، کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے والے افراد نے عارضی پناہ گاہ کو نعمت قرار دیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ سردی کی شدت میں بہت اضافہ ہو گیا ہے ، یہ ہماری سب سے اچھی اسٹیٹ آف آرٹ سہولت ہے ، جہاں ساڑھے تین سو مرد و خواتین کیلئے علیحدہ علیحدہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔ [caption id="attachment_259340" align="alignnone" width="588"]مدینہ فاؤنڈیشن ‏ شیلٹر ہوم ‏ فیصل آباد ‏ ‏92 نیوز وزیراعظم ‏ عمران خان ‏ چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف کمشنرعشرت علی ڈپٹی کمشنر محمد علی آر پی او رفعت مختار راجہ ‏ سید علی رضا مدینہ فاؤنڈیشن کی جانب سے تعمیر کردہ شیلٹر ہوم کھول دیا گیا[/caption] واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شیلٹر ہوم میں اب تک 100 سے زائد افراد کو منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ عارضی پناہ گاہ کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوں 3 جنوری کو متوقع ہے۔