Wednesday, May 1, 2024

مدینہ فاؤنڈیشن نے مزید پچاس مستحق جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کر دیا

مدینہ فاؤنڈیشن نے  مزید پچاس مستحق جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کر دیا
August 16, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) مدینہ فاؤنڈیشن نے  مزید پچاس مستحق جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کر دیا۔ شادیوں کی اجتماعی تقریب دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں منعقد ہوئی جہاں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ دلہنوں کو رخصت کیا گیا۔  مدینہ فاؤنڈیشن  پچاس مستحق جوڑوں  رشتہ ازدواج  منسلک  مستحق  دی یونیورسٹی آف فیصل آباد  امین کیمپس  پیلے  بندھن  دلہن مدینہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دی یونیورسٹی آف فیصل آباد امین کیمپس میں 50 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بیٹیوں کے ہاتھ پیلے ہونے پر والدین کا فرض ادا ہوا۔ نازنین دلہنوں نے آنیوالی زندگی خوشیوں بھری ہونے کی خواہش ظاہر کر دی۔  مدینہ فاؤنڈیشن  پچاس مستحق جوڑوں  رشتہ ازدواج  منسلک  مستحق  دی یونیورسٹی آف فیصل آباد  امین کیمپس  پیلے  بندھن  دلہن تقریب میں دلہا دلہنوں کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ ہر دلہن کو اہم اشیائے ضروریہ پر مشتمل 2 لاکھ مالیت کا جہیز بھی دیا گیا۔ بینائی سے محروم ایک دلہا اپنی شادی کا خواب پورا ہونے پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہا تھا۔ اللہ کی خوشنودی کیلئے تقریب منعقد کروانے پر انتظامیہ بھی خوش دیکھائی دی اور کہا کہ مستحق افراد بیٹی یا بیٹے کی شادی کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اجتماعی شادی میں نہ صرف فیصل آباد بلکہ جھنگ، سرگودھا، ڈجکوٹ، لیہ سمیت دیگر علاقوں سے بھی تعلق رکھنے والے جوڑے بھی شامل تھے۔  مدینہ فاؤنڈیشن  پچاس مستحق جوڑوں  رشتہ ازدواج  منسلک  مستحق  دی یونیورسٹی آف فیصل آباد  امین کیمپس  پیلے  بندھن  دلہن ہاتھوں میں کنگنا، ماتھے پہ بندیا سجائے سرخ عروسی لباس میں ملبوس یہ دلہنیں زندگی کا نیا سفر شروع ہونے پر انتہائی خوش نظر آئیں۔