Monday, September 16, 2024

مدینۃ الاولیاء میں صوفیائےکرام کےمزارات کی منفرد تعمیر دنیا بھر میں مشہور

مدینۃ الاولیاء میں صوفیائےکرام کےمزارات کی منفرد تعمیر دنیا بھر میں مشہور
February 13, 2018

ملتان ( 92 نیوز ) عمارتیں اپنے ڈیزائن اور انفرادیت کے باعث نہ صرف شہروں بلکہ ملکوں کی پہچان بن جاتی ہیں ، ایسے ہی مدینۃ الاولیاء ملتان میں صوفیا کرام کے مزارات کی منفرد تعمیر نے بھی اُنہیں دنیا بھر میں مشہور کر رکھا ہے ۔

دانا چگتے اور پھر سے اڑتے کبوتر صوفیا کرام کے مزارات پر ایک سماں باندھ دیتے ہیں اور جب یہ مزار کے گنبد اور نیلے فیروزی رنگوں سے سجے مینار پر جا بیٹھیں تو دیکھنے والے محو ہو جائیں۔

آیتوں سے سجی  دیوار پر نظر پڑے تو آنکھوں کے ساتھ دل میں بھی سکون کا احساس اترتا ہے۔

  اولیا اللہ کے مزارات پر نیلی فیروزی کاشی گری شہر قدیم کی خاص پہچان ہے ۔ سرخ اینٹوں پر نہایت مہارت اور باریکی سے سجے پھول، بیلیں اور قرآنی آیات زائرین کے من میں بس جاتے ہیں۔

دریائی مٹی سے بنے برتن ہوں یا اینٹیں، کاشی گری سے جب سج جائیں تو گھر کی چھت، دروازے کی چوکھٹ، دسترخوان کی رونق اور ڈرائینگ روم کی زینت بن جاتے ہیں ۔